کووِڈ-19۔صحت اور حفاظت کے اقدامات

​​جبکہ امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ آف کینیڈا(آئی آر بی) بذاتِ خود موجود ہونے والی سماعتوں کا انعقاد شروع کر رہا ہے، سماعت کے کمرے میں شریک افراد ، ملازمین اور ملاقاتیوں کے تحفظ کے لئے کووِڈ-19 سے متعلق صحت اور سلامتی کے اہم اقدامات در عمل کئے گئے ہیں۔

آپ کی سماعت سے پہلے: آئی آر بی میں پیش ہونے والے تمام فریقوں کے لئے ضروری ہو گا کہ وہ ایک سیلف اسیسمنٹ (خود تشخیص) سوالنامہ مکمل کریں، پہلی بار جب انہیں حاضر ہونے کا نوٹس وصول ہو اور پھر دوبارہ جب وہ آئی آر بی آفس پر پہنچیں۔ اس سے مندرجہ ذیل کا اندازہ ہو گا:

  • آیا آپ یا آپ کے ساتھ رہنے والا کوئی شخص کوئی بھی علامت ظاہر کرتا ہے یا
  • آیا آپ کسی ایسے شخص سے رابطے میں رہے ہیں جسے حال ہی میں COVID-19 کی تشخیص ہوئی ہے

جب آپ اپنی سماعت پر پہنچیں تو کیا توقع کریں

آپ پر لازم ہے کہ آپ اپنے نوٹس ٹُو اپیئر میں درج آغاز کے وقت سے 30 منٹ قبل پہنچیں ۔

جب آپ پہنچیں گے تو ، جسمانی دوری کے اقدامات درعمل ہوں گے:

  • تمام عوامی جگہوں پرغیر طبی ماسک پہننا ضروری ہے اور درخواست کرنے پر وہ فراہم کیئے جائیں گے۔
  • اپنے اور وہاں موجود دیگر اشخاص کے درمیان ہمیشہ 2 میٹر (6 فٹ) جسمانی فاصلہ رکھنا یاد رکھیں۔
  • فرشی دشاتمک نشانات، دیوار کے نشانات، اور آئی آر بی کے ملازمین اور سکیورٹی گارڈز کے ذریعہ آپ کو فراہم کردہ کسی بھی ہدایات پر عمل کریں۔
  • تمام عوامی مقامات دن بھر کثرت سے جراثیم کش کئے جائیں گے۔

پہنچنے پر تمام ملاقاتیوں سے کہا جائے گا کہ وہ ایک سیلف اسیسمنٹ (خود تشخیصی) سوالنامہ مکمل کریں۔

وہ لوگ جو ماسک پہننے یا چہرے کو ڈھانپنے کی چیز پہننے سے مستثنیٰ ہیں

  • 2 سال سے کم عمر کے بچے
  • طبی حالت کے حامل افراد جس کی وجہ سے انہیں ماسک پہننا مشکل ہے۔ اس میں شامل ہوسکتا ہے لیکن ان تک محدود نہیں ہے:
    • طبی حالت، دماغی صحت کی بیماری، عقل و فہم سے متعلق بیماری یا ایسی معذوری جس کی وجہ سے ماسک یا چہرے کو ڈھانپنے میں سے رکاوٹ آتی ہے۔
    • ​ ایسیطبیبیماری جس کیجہسےسانسلینےمیںدشواریہوتیہے۔
    • ​ وہ افراد جو سماعت کی قابلیت سے محروم ہیں یا کسی ایسے شخص سے بات چیت کر رہے ہیں جو سماعت سے محروم ہے ، اور جہاں مواصلت کے لئے منہ کو دیکھ پانا ضروری ہے۔
  • وہ افراد جو مدد کے بغیر ماسک لگانے یا اسے ہٹانے سے قاصر ہیں۔
  • کینیڈین ہیومن رائٹس ایکٹ کے مطابق موافقت کے طلب افراد کو۔

عمارت میں داخل ہونا

  • لفٹوں یا سماعت کے کمرے کی طرف جاتے وقت راستے کی تمام ہدایتوں پر عمل کریں۔
 

لِفٹ

  • حفاظتی اقدامات، مثلاً لوگوں کی تعداد کو محدود کرنا، درعمل ہوں گے۔ براہ کرم لفٹوں کے استعمال سے متعلق تمام اشاروں اور ہدایات پر عمل کریں۔
  • ہر کسی کی تحفّظ کے لئے لفٹوں کو باقاعدگی سے جراثیم کش کیا جائے گا۔

 

منزل کے لابی ، دالان اور انتظار کے کمرے

  • ایک بار جب آپ اپنی سماعت کے مقام پر پہنچ جائیں تو آپ کو لازمی طور پر صف بندی کرنے اور اپنی شناخت پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔
  • صحت سے متعلق سوالنامے کو مکمل کرنے کے بعد سیکیورٹی گارڈ آپ سے اپنے ہاتھوں کو جراثیم کش کرنے کے لئے کہے گا۔ آپ کے جسم کے درجہ حرارت کوغیر رابطہ انفرا ریڈ کیمرا کے ذریعہ مانیٹر بھی کا جا سکتا ہے۔
  • اگر آپ کم سے کم سیکیورٹی اسکریننگ کی ضروریات پر پورا نہیں اترتے ہیں یا اگر انفرا ریڈ کیمرا کے ذریعے یہ پتہ چلتا ہے کہ آپ کا جسمانی درجہ حرارت نارمل سے زیادہ ہے تو آپ کی سماعت دوبارہ شیڈول کی جا سکتی ہے۔
  • سیکیورٹی گارڈ آپ کو ساتھ لے کرجا سکتا ہے یا رجسٹریشن ڈیسک اور / یا سماعت کے کمرے کی سمت فراہم کرسکتا ہے۔ ہدایتی فرشی نشان کی پیروی کرنا اور جسمانی فاصلے کو برقرار رکھنا یاد رکھیں۔ دستاویزات کی فراہمی یا تکمیل کرتے وقت رجسٹریشن ڈیسک ملازمین کے ذریعہ فراہم کردہ تمام ہدایات پر عمل کریں۔
 

سماعت کے کمرے

  • اسٹیک ہولڈرز اور شراکت داروں کے تجربے اور نتائج کے متعلق ردِّعمل کی بنیاد پر، آئی آر بی وکلاء اور دعویداروں کے ساتھ ساتھ، ممبران اور مترجم کی ایک ہی کمرے میں ذاتی طور پر موجودگی میںدوبارہ سماعتوں کا آغاز کررہا ہے۔
  • پیر ، 14 ستمبر سے شروع کر کے، سماعت کے کمروں میں ہر وقت، مستثنیات کے علاوہ، غیر طبّی ماسک پہنے رہنا ضروری ہے، بشمول گواہی دینے یا گذارشات پیش کرتے وقت ۔ مستثنیٰ ہونے کے خواہشمند افراد صدر ممبر کے سامنے اپنی درخواست پیش کریں۔
  • آپ کی سماعت شروع ہونے سے پہلے اورآپ کے جانے کے بعد دوبارہ سماعت کے کمرے جراثیم کش کئے جاتے ہیں۔
  • سماعت کے کمرے کے اندر دوری کے اقدامات موجود ہیں۔ سماعت کے تمام کمروں میں پلیکسی گلاس کی رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔سماعت کے کمروں میں موجود آڈیو آلات کو بہتر ریکارڈنگ کی غرض سے دوبارہ تشکیل دیا گیا ہے۔ صاف اور اونچی آواز میں بولیں تاکہ فیصلہ ساز آپ کو اسکرینوں کے آر پار سن سکے۔صدارت کرنے والے ممبر کی صوابدید پر، سماعت میں حصہ لینے والے افراد سے عارضی طور پر ماسک ہٹانے کے لئے کہا جاسکتا ہے – مثالکے طور پر، آڈیو کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے – تاکہمکمل اور مناسب سماعت کو یقینی بنایا جاسکے۔
  • سماعت کے کمرے میں داخل ہونے اور وہاں سے جاتے وقت براہ کرم اپنے ہاتھوں کو جراثیم کش کریں۔ داخلی راستوں اور میز پر ہینڈ سینیٹائزر ڈسپینسرز دستیاب ہوں گے۔
  • ​ سماعت مکمل ہونے کے بعد ، سیکیورٹی گارڈ آپ کو سماعت کے کمرے سے باہر نکلنے اور دشاتمک نشانات پر عمل کرکے عمارت کو جلد سے جلد چھوڑنے کو کہے گا اور آپ کا فرض ہے کہ آپ ماسک پہنے رہنے کو یقینی بنائیں۔
 

عوامی واش رُومز اور پانی پینے کے فوارے

  • بہ یک وقت واش روم استعمال کرنے والے افراد کی تعداد محدود ہوگی۔ تمام نشانات اور ہدایات پر عمل کریں۔
  • براہ کرم اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے کم سے کم 20 سیکنڈ تک اکثر بار دھونے کو یقینی بنائیں، خاص طور پر واش روم کے استعمال کے بعد۔
  • استعمال کے لئے پانی پینے کے فوارے اور ڈسپوزیبل (یک وقتی استعمال کے بعد پھینک دیئے جانے والے) پیالے دستیاب ہوں گے اور باقائدگی سے ان کو جراثیم کش کیا جائے گا۔ اگر آپ آرام دہ محسوس نہ کریں تو، اپنی پانی کی بوتل خود ساتھ لے کر آئیں۔